WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

صدرآزادکشمیرنےوویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات میں انٹرشپ اسناد تقسیم کیں   2019/01/31

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو اس کے درست تناظر میں پیش کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے ای ڈپلومیسی شروع کریں۔ نئی ٹیکنالوجیز نے نہ صرف خرچ اور پیدوار کے روایتی تصورات کو بدل دیا بلکہ گورننس اور انسانوں کے باہمی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وویمن یونیورسٹی باغ کی کمپیوٹر سائنس کی طالبات کی طرف سے انٹرن شپ مکمل کرنے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

طالبات کی اس انٹرشپ کےپس منظرمیں سی۔اس اورآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کوآرڈینٹرسیدہ عظمیٰ گردیزی نے مرکزی کرداراداکیا اورطالبات کو یہ موقع مہیاکرایا۔تقریب سے خطاب کرتےہوئےصدرآزادکشمیرنےکہاکہ انہوں نے کہا انٹرنیٹ کے انقلاب سے پہلے تعلیم تک رسائی کسی حد تک ایک دشوار عمل تھا لیکن انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تعلیم تک ہر فرد کی رسائی کو انتہائی سہل اور آسان بنا دیا ہے جس سے طلبہ و طالبات کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں انفارمیشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ محکمہ تعلیم اور سرکاری شعبے میں قائم جامعات اہم کردار ادا کر رہی ہیں –

جن میں سے وویمن یونیورسٹی باغ بھی ایک ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کمپیوٹر سائنس کے طالبات پر زور دیا کہ وہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے جدید مثبت اثرات اور اس ٹیکنالوجی کو ملک کی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لئے استعمال کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک حق خودارادیت کو تقویت پہنچانے کے لئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ جموں میں جاری مظالم کی تصاویر، خبروں اور مضامین کو عوام اور دنیا میں پھیلانے کے لئے استعمال کریں۔

صدر سردار مسعود خان نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے علاوہ انسانی زندگی سے متعلق روزمرہ کے مسائل اور گڈ گورننس کے ایشوز کو حل کرنے لے لئے استعمال کریں۔ قبل ازیں سنٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے یونیورسٹی پلس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل عامر جعفری نے بتایا کہ ان کے سنٹر نے وویمن یونیورسٹی باغ کی آئی ٹی کی فائنل سمسٹر کی بیس طالبات کو یونیورسٹی پلس پروجیکٹ کے تحت بلا معاوضہ انٹرن شپ اور عملی تربیت مہیا کی اور ہر طالبہ کو اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف پر تربیت مہیا کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے آزادکشمیر کی سرکاری شعبے میں دیگر جامعات بھی اپنی طالبات اور طلبہ کو ہمارے یونیورسٹی پلس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے بھیجیں۔ صدر نے یونیورسٹی کی بیس طالبات کو اس پروجیکٹ کے تحت تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ عطا کئے۔