WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کو یوم پاکستان کے موقع پر تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سےقائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2018 سے نوازا گیا   2018/03/25

وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کو کل یوم پاکستان کے موقع پر تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے ڈاکٹر مجید نظامی آڈیٹوریم لاہور میں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2018 سے نوازا گیا۔تحریک استحکام پاکستان کونسل کی قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کمیٹی نے پورے ملک سے گوہر نایاب کے حوالے سے ایسے افراد کا انتخاب کیا جنہوں نے ملک کی ترقی و استحکام کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے محدود وسائل سے مختصر عرصہ میں ویمن یونیورسٹی باغ کو نہ صرف قائم کیا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔