WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر با غ میں طالبات کے مسائل کے پیش نظرداخلہ جات کی تاریخ 31اکتوبر 2023تک بڑھا دی گئی ہے   2023/10/22

ویمن یونیورسٹی آف  آزاد  جموں و کشمیر با غ میں طالبات کے مسائل کے پیش نظرداخلہ جات کی تاریخ 31اکتوبر 2023تک بڑھا دی گئی ہے کیونکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج دیر سے آنے اور طالبات کوبروقت مارکس شیٹس نہ ملنے کی وجہ سے  طالبات 20اکتوبر تک داخلے کے لیے درخواستیں جمع نہ کروا سکیں۔ جس کی وجہ سے (بی ایس پروگرامز، ایم ایس و ایم فل پروگرامز)داخلہ جات کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تمام شعبہ جات میں داخلے  31اکتوبر 2023؁ء تک جاری رہیں گے۔کمپیو ٹر سائنس اور الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے ٹیسٹ 02نومبر کو منعقد ہو ں گے۔ ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کے    بی ایس (بائیوٹیکنالوجی،باٹنی،کیمسٹری،زوالوجی،مائیکروبیالوجی،انوائرمنٹل سائنسز،فزکس،پولٹری سائنسز،ریاضی،کمپوٹر سائنس،ڈیٹا سائنس ، Statistics،اکنامکس،،اکنامکس اینڈ فنانس،انگلش،اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس،انٹرنیشل ریلیشنز،اسلامک   سٹڈیز،سوشیالوجی،سائیکالوجی،Anthropology، سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن،ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز،ایمرجنگ میڈیکل ٹیکنالوجی،کلینکل لیبارٹری سائنسز، ڈائیگنوسٹک ریڈیالوجی اینڈ ایمیجنگ ٹیکنالوجی،سرجیکل اینڈ آپریشن تھیٹر سائنسزاور ڈینٹل ٹیکنالوجی بی اید آنرزایلیمنٹری 04سالہ،بی ایڈ سیکنڈری  04سالہ،بی ایڈ 2.5سالہ اور بی ایڈ 1.5سالہ BBAفنانس،ایچ آر ایم  اورمارکیٹنگ  اور ایم ایس و ایم فل پروگرامز میں باٹنی، فزکس،ریاضی،کمپیوٹر سائنس اور اکنامکس میں داخلہ  جات کی تاریخ میں 31اکتوبر2023تک توسیع کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شارٹ کورسز 

 
  • Graphic Design
  • Programming with Python    
  • English Speaking Proficency Course
  • IELTS preparationا
  • English for Academic Purpose

میں بھی داخلہ جات کی تاریخ میں 31اکتوبر 2023؁ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔  قبل ازیں آخری تاریخ  20اکتوبر 2023؁ء تھی۔داخلہ جات اور آن لائن اپلائی کرنے کے لیے یا دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کی ویب سائٹ   www.wuajk.edu.pk/admissionsوزٹ کریں۔


}