WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

یوم آزادی پاکستان پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد   2020/08/14

یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جناب اظہر سلیم بابر چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صبح9:30 پرچم کشائی کی تقریب سے یوم پاکستان کا آغاز وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمیداور مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پرچم کشائی سے کیا۔ یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوغ "ملی نہیں ہے ہمیں عرض پاک تحفہ میں "تھا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ اظہر سلیم بابر نے کہا کہ آج کے تقریری مقابلے کا موضو ع "ملی نہیں ہے ہمیں عرض پاک تحفہ میں " تحریک آزادی پاکستان کی قربانیوں سے روشناس کرنے کابہترین طریقہ ہے۔ جناب مہمان خصوصی نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آ ج اُن کی کاوشوں کی وجہ سے ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔
قائد اعظم نے سیاسی جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔قائد اعظم نے بے انتہا مشکلات کے باوجود اور لوگوں کی لازوال قربانیوں نے ہمیں پاکستان دیاہمیں یہ یا د رکھنا چاہیے کہ جب تک کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوتا برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈہ نامکمل رہے گا کشمیریوں کے ساتھ ظلم و جبر کی داستان ایک لمبے عرصے پر محیط ہے لیکن ایک سال سے کشمیریوں کو مکمل طور پر محصور رکھ کر ظلم و جبر کی انتہا کر دی گئی زراعت، ٹورازم اورمعشیت مکمل طور پر ختم ہو چکی لیکن کشمیری آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ اور وہ وقت دور نہیں جب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اُن کا حق ملے گا۔ قیام پاکستان سے ایک مہینہ پہلے ہی الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کرکے کشمیریوں نے اپنی منزل کا تعین کر لیا تھا۔ قائد اعظم ؒ نے پاکستان کی منزل کے تعین کے لیے "اتحاد، تنظیم اور ایمان" کا درس دیا ہم ایک قوم ہیں اور ہمارے اندر کوئی اختلاف نہیں۔ یونیورسٹیاں کسی بھی ملک کا تھینک ٹینک ہوتی ہیں۔ایسے لوگ پیدا کریں جو ملک کے مسائل پر رائے دیں اور تحقیق کے عمل کو ایسا بنایں کہ جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو اورسوشل سائنسز کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جو فیلڈ آپ کو قیادت دے رہی ہے اس پر توجہ دینی چاہیے۔ چیف جسٹس اظہر سلیم بابر نے ویمن یونیورسٹی کے بنیادی حصو ل کے لیے وزیر حکومت سردار میر اکبر خان، وزیر حکومت مشتاق منہاس اور سابق وزیر حکومت سردار قمر الزمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ جناب مہمان خصوصی نے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید کی ویمن یونیورسٹی باغ کے لیے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ ویمن یونیورسٹی باغ کی تعمیراور اس کے بنیادی مسائل کے حل کا سہرا آپ کے سر پے سجے گا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ اظہر سلیم بابر نے جناب وائس چانسلر کا ویمن یونیورسٹی باغ میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
جناب وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزا جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے یونیورسٹی تشریف آوری پر جناب چیف جسٹس اظہر سلیم بابر کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اور انھیں خوش آمد کہا۔ جناب وائس چانسلر نے کہا کہ آج کی تقریب میں آپ کی موجودگی ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے۔ چونکہ بے شمار مصروفیات ہونے کے باوجود آپ ویمن یونیورسٹی باغ تشریف لائے اور طالبات آپ کے بے مثال خیالات سے روشناس ہوئیں۔جناب وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباو اجداد نے بے مثال اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیاآج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم قائد اعظمؒ اور علامہ اقبال ؒ نے جو نظریہ پیش کیا جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیاہم اس نظریے کے امین ہیں اور ہماری بقا ء اُسی نظریے پر ہے۔ جناب وائس چانسلر نے حصول پاکستان کے لیے جن لوگوں نے قربانیاں دیں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ ہمیں نظریہ پاکستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ جناب وائس چانسلر نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان ایک آزاد فضا میں سانس لیں گے8لاکھ انڈین فوج بے پناہ ظلم و جبر کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کا جذبہ حریت اور پاکستان سے محبت کم نہ کر سکی اور بہت جلد کشمیریوں کو اُن کا حق ملے گا۔ یوم آزاد ی پاکستان کی تقریب سے گیسٹ آف آنرجناب ڈپٹی کمشنر باغ عبد الحمید کیانی اور ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے بھی خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز ڈاکٹر اُنسہ جمشید نے سر انجام دیے۔وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزا د جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ اظہر سلیم بابر اور ڈپٹی کمشنر باغ کو شیلڈ پیش کی۔ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیش سحرش اختر شعبہ ایجوکیشن،دوسری پوزیشن کنول رشیدشعبہ انٹرنیشنل ریلیشنزاور تیسری پوزیشن حاجرہ بی بی شعبہ زوالوجی نے حاصل کی پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔