WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں سینڈیکیٹ کا 12اجلاس   2020/09/15

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں سینڈیکیٹ کا 12اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے کی۔ وائس چانسلر نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تین ماہ کے قلیل عرصہ میں جواقدامات کیے گئے ہیں اُن کے نتائج آنا شروع ہو گئے اس قلیل عرصہ میں سینٹ کا اجلاس، ایک سینڈیکیٹ،ایک اکیڈمک کونسل کا اجلاس، اور دوایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس منعقد ہوئے۔مالیاتی اصلاحات کا آغاز،مالی معاملات کی یکسوئی اور Spaceکے مسائل کا حل اتنے مختصر وقت میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ گوں نا گوں مسائل کا شکار رہی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہم ان مسائل پر قابو پانے میں کوشاں ہیں اور پرُ اُمید ہیں کہ اس میں کامیابی ملے گی۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی معاملات میں ہر ممکن معاونت کر رہی ہے اور مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے بھی حکومت نے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ بروقت اصلاحات اور حکمت عملی کی بدولت آج ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ بہتر سمت میں گامزن ہے۔ ویمن یونیورسٹی باغ میں M.Philاور Ph.D.میں داخلوں اور کلاسز کے اجراء کے بعد اب ایم اے، ایم ایس سی اور بی ایس میں داخلوں کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس سال داخلہ جات کا اجراء بروقت کرنے سے بہت اچھا رسپانس آ رہا ہے۔ اس سے پہلے M.Philاور Ph.D.میں بھی بڑی تعداد میں داخلہ جات آئے۔ ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کو ایک بہترین اور مثالی ادارہ بنانے کے لیے دن رات کو شاں ہیں اور ادارے کے مفاد میں ہر ممکن اقدامات اور اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا اور اللہ کے فضل و کرم سے اس قلیل عرصہ میں ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے معاملات و مسائل کافی حد تک بہتر ہو چکے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء امر ہے۔