WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

ویمن یونیورسٹی باغ میں معاون سٹاف کے لۓ پانچ روزہ پروفیشنل ٹریننگ کا آغاز   2021/10/27

فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل ساٸنسز ویمن یونیورسٹی باغ میں معاون سٹاف کے لۓ پانچ روزہ پروفیشنل ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ واٸس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید ' ڈین سوشل ساٸنسز ڈاکٹر محمد مشتاق ٰ ڈاٸریکٹر پلاننگ ظہیر گردیزی نے پہلے سیشن میں خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ٹریننگ کے منتظم ڈاکٹر شاھد حمید نے جملہ انتظامی امور اور اسٹیج کی ذمہ داری ادا کی۔ ویمن یونیورسٹی باغ کے معاون اسٹاف کی بڑی تعداد   ٹریننگ سے مستفید ھو رھی ھے۔  جبکہ جامعہ ہذا کے علاوہ دیگر ادارہ جات سے بھی ٹرینرز کو مدعو کیا گیا ھے۔جس میں  ویمن یونیورسٹی باغ کے معاون اسٹاف کو  ورک سٹریس منیجمنٹ ٰ باہمی رویوں اور ذاتی و دفتری امور میں بیلنس کے حوالہ سے لیکچررز کے علاوہ ان سیشن ھا کو موثر کرنے کیلٸے مختلف شعبہ جات میں عملی کام (پریکٹیکل ورک) کروایا گیا۔ ٹریننگ کا آخری مرحلہ شعبہ کمپیوٹر ساٸنس کی زیر نگرانی ھوا جبکہ کہ ویمن یونیورسٹی باغ کے معاون اسٹاف کو کمپیوٹر ایپلیکشننز میں مہارت کے  علاوہ رجسٹریشن و امتحانی نظام کو جدید انداذ سے مانیٹر کرنے کے نظام کےحوالہ سے تربیت بھی فراھم کی گٸی۔ جس میں شعبہ کمپیوٹر ساٸنسز کے ٹرینرز نے  عملی کردار اداکیا۔ ٹریننگ کا بنیادی مقصد سٹاف کی استعداد کو بہتر بناتے ھوۓ جامعہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ھے