WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

شعبہ بین الاقوامی تعلقات و تاریخ نے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کیمپس میں عالمی نقشوں کی نمائش کے زریعے ورلڈ ٹور کا انعقاد   2022/11/24

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات و تاریخ نے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کیمپس میں عالمی نقشوں کی نمائش کے زریعے ورلڈ ٹور کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید نے نمائش کا افتتاح کیا اور تمام سٹالز کا وزٹ کیا. طالبات نے انہیں مختلف ممالک کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلاََ بریف کیا . بین الاقوامی تعلقات اور شعبہ تاریخ نے 20 ویں صدی کے دوران دنیا کی تاریخ کو سیاسی نقشوں، ماڈلز اور منصوبوں کے ذریعے دکھایا، حالات و واقعات پر روشنی ڈالی، عالمی تنازعات سے لے کر سمندر کی گہرائی تک اور یہاں تک کہ بیرونی خلا کی نقشہ سازی تک نقشوں اور ماڈلز کے ذریعے انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح 20ویں صدی کے سیاسی نقشوں نے 21ویں صدی میں جس دنیا میں ہم رہتے ہیں اسے دیکھتے ہیں۔ نمائش میں 20ویں صدی کے نایاب خوبصورتی اور حیران کن قسم کے نقشے رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں سڈنی اوپیرا ہاؤس کے پہلے ماڈل سے لے کر CPEC، ہمالیہ، وائٹ ہاؤس، مجسمہ آزادی، واشنگٹن مونومنٹ، ڈزنی لینڈ، کلہاڑی ڈیزرٹ اور دنیا کے سات عجائبات پیش کیے گئے۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کی طالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید نے نمائش کے منتظمین اور طالبات کی تعریف کی اور ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی. انہوں نے کہا کہ آج کی نمائش انتہائی متاثر کن اور معلوماتی تھی. وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران اور طالبات کو کو اسناد سے نوازا ۔نمائش کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر عظمیٰ منشی تھیں۔ تقریب کے کے منتظمین محترمہ رابعہ مصطفیٰ، محترمہ بسمہ فیض، محترمہ مہوش کلیم, طاہر ملک, بی ایس اور ایم ایس سی کے شعبہ بین الاقوامی اور تاریخ کی طالبات تھیں
 
 
 
 
 
+17
 
 

}