ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سےآئی پی ای پینل کا ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا تین روزہ دورہ   2021/11/29

ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آئی پی ای (Institutional Performance Evalution) پینل کا ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا تین روزہ دورہ (09نو مبر سے 11نومبر )جس میں آئی پی ای پینل ویمن یونیورسٹی باغ کے تمام شعبہ جات کی جا نچ پڑتال اور کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ ہائیر کمیشن آف پاکستان کے آئی پی ای پینل کے کنونئیر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور ہیں۔ ممبران میں ڈاکٹر ذوالفقار میمنFAST NU کراچی، ڈاکٹر سمینہ مظہر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، ڈاکٹر ساجد ہ نورینSBK Women University Quetta، مس سحر انصر Kinnairdکالج لاہور، ڈاکٹر خوش بخت حنا Numal Islamabadاور عقیل اختر خا ن ڈائریکٹر کیو اے اے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادکوآرڈنیٹر / HEC Representativeہیں۔