WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کا تیسرا کانووکیشن   2021/11/29

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے تیسرے کانووکیشن میں چانسلر جامعات /صدر ریاست آزاد حکومت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ، ڈینز، فیکلٹی ممبران، اور طالبات نے مہمان خصوصی کو سردار محمد حسین سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پرگلدستہ پیش کیااور اُن کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کو فیکلٹی ممبران کے پروسیشن میں سٹیج پر لایا گیا تلاوت کلام پاک اور آزاد کشمیرو پاکستان کے قومی ترانے سے کانووکیشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر سیدہ صدیقہ فردوس نے سر انجام دیے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ میں ریاست کی پہلی ویمن یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کو پریزائیڈ کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔خواتین کی تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں ان کے کردارکے لیے انتہائی اہم ہے ماضی میں بطور پرائم منسٹر آف آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خواتین کی برابری کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم میرا ویثرن تھا۔ میں ویمن یونیورسٹی باغ کی انتظامیہ، فیکلٹی اور جملہ سٹاف کو Covid-19کی وباء کے دوران آن کیمپس کلاسز جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یونیورسٹی کی تمام طالبات ڈگری اور بالخصوص گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبات قابل تعریف ہیں اور میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود نے اعلیٰ تعلیم دلوانے پروالدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کو اس کاصلہ ضرور ملے گا۔ویمن یونیورسٹی باغ نے انتہائی مشکل حالات اور مختصر وقت میں زمین کے معاملات اورانفراسٹیکچرڈویلپمنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر عبد الحمیدکو مکانیت کے مسئلے کو حل کرنے اور ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں اُمید کرتا ہوں کہ تمام یونیورسٹیز اپنے مقاصد اور منزل کو حاصل کرنے کے لیے معیاری تعلیم پر توجہ دیں گے۔آپ کا مقصدطالبات کی تعداد کو بڑھانے تک ہی محدود نہیں بلکہ تعلیمی معیار کو بھی بہتر کرنا ہے۔ یونیورسٹیز کی کامیابی کا دآرمدار اُن کی ریسرچ پر ہوتا ہے اور آپ کی تعلیم کی ویلیو اس وقت ہو گی جب ریسرچ انٹرنیشنل لیول کے سٹینڈرڈ کے مطابق ہو۔میں اُمید کر تا ہوں کہ آزاد کشمیر کی یونیورسٹیزکا دنیا کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیز میں شمار ہو گامیں ایک دفعہ پھرتمام گریجویٹس کو دل کی عمیق گہرائیوں سے اُن کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس کانووکیشن کے انعقاد پروائس چانسلر اور اُن کی ٹیم، والدین اور تمام سٹیک ہولڈرزکو اس دن کو تاریخ ساز بنانے پر ان کو کوششوں اور کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے چانسلر جامعات/صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزراء حکومت، اداروں کے سربراہان، اعلی حکام، ممبر ز آف سینٹ،سول سوسائٹی،فیکلٹی ممبران،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور و الدین کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ چانسلر جامعات بیرسٹر سلطان محمود کی موجودگی ہمارے لیے باعث مسرت اور حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہاویمن یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن میں 830طالبات کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئی جس میں 130سکالرزاورامتیازی پوزیشزحاصل کرنے والی 43طالبات کو گولڈ میڈل دئیے گئے۔وائس چانسلر نے کہاکہ اس وقت ویمن یونیورسٹی میں 14ڈیپارٹمنٹ اور 38ڈسپلنز چل رہے ہیں۔ریاست کی پہلی خواتین یونیورسٹی 2014میں بنائی گئی۔سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحلیم نے اس یونیورسٹی کو بنانے میں بہت محنت کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید نے کہاکہ ایک سال کے مختصر عرصہ میں ویمن یونیورسٹی باغ اراضی کا دیرینہ مسئلہ حل کروا کہ نہ صرف پراجیکٹ کے 01ارب کو بچایا گیا بلکہ مزید ایک ارب کا پراجیکٹ لیا گیا۔یونیورسٹی کی زمین اور دیگر ضروریات کے لیے AKDPمیں 165ملین مختص کروائے گئے۔ لوکل گورنمنٹ کی مدد سے بنی پساری کے مقام پر اکیڈمک بلاک کا 80%کام مکمل ہو چکا ہے اور وہاں کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے اور کرایہ کی عمارات کو خالی کرنے سے ادارہ مالی طور پر مستحکم ہوا ہے۔Covid-19کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر میں ویمن یونیورسٹی واحد یونیورسٹی تھی جس نے مکمل SOP'sکے ساتھ آن کیمپس کلاسز جاری رکھیں۔کانووکیشن میں وزیر زراعت و لائیوسٹاک سردار میر اکبر خان،وزیر بلدیات خواجہ فاروق،وزیر تعلیم کالجز ملک ظفر اقبال،ممبر اسمبلی امتیاز نسیم، سیکرٹری برائے صدارتی امورسردار ظفر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر سردار لیاقت حسین، سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار اظہر سلیم بابر، وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی ڈاکٹر رسول جان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر مظفر آباد پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی، وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرپورپروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید،وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی ڈاکٹرسید دلنواز گردیزی،ڈین سوشل سائنسز پونچھ یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز، ڈین انجینئرنگ مظفرآباد یونیورسٹی ڈاکٹر قیوم، سابق وائس چانسلر خواجہ فاروق،صدارتی مشیرسردار امتیاز،رجسٹرار میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خصر الحق،رجسٹرار پونچھ یونیورسٹی ڈاکٹر عدنان ادریس ، قانون دان راجہ حنیف، قانون دان راجہ آصف بشیر، ڈپٹی کمشنر باغ صابر مغل، ایس ایس باغ مرزا زاہد،اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیااور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ کانووکیشن کے اختتام پر وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے چانسلر/صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شیلڈ پیش کی

}