WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد   2022/12/09

پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی دو سو پچاس  (250) سے زائد بپلک سیکٹر جامعات میں سے 30 طلبہ و طالبات کو سیلاب زدگان کیلئے امدادی کاموں میں بہترین کارکردگی پر ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایوارڈ سے نوازا گیا. ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے لئیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس تقریب میں ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبہ سیدہ زہرہ فاطمہ کو  والنٹیرلی ٹیم ورک کی صورت میں سیلاب متاثرین کے لیئے کام کرنے پر نیشنل لیول پر ایوارڈ دیا گیا،ویمن باغ کی طالبات نے سیلاب زدگان کیلئے کپڑے، ادویات اور کیش رقم جمع کی. اس کے علاوہ جامعہ کے ملازمین نے  بھی فنڈنگ کی اور چیک ایچ ای سی کے اکاؤنٹ میں جمع کروایا.سیلاب متاثرین کے لیئے ویمن یونیورسٹی باغ کی خدمات کے اعتراف میں نیشنل لیول پر ایوارڈ کے لیئے نامزد کیا جانا بالخصوص باغ اور بالعموم آزاد کشمیر کے لیئے باعث فخر ہے . وفاقی وزیر برائے پلاننگ  جناب احسن اقبال نے ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبہ کو ایوارڈ پیش کیا ،تقریب میں  وزیر تعلیم جناب رانا تنویر، اسپیشل اسسٹنٹ برائے وزیراعظم پاکستان شیزہ فاطمہ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان جناب ڈاکٹر مختار، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ  میریٹوریس پروفیسر جناب ڈاکٹر عبدالحمید ،دیگر جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.