WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد   2023/02/05

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں طالبات نے کشمیری ترانے پیش کیے اور یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. تقریب میں ڈینز پرنسپل آفیسران ،جملہ آفیسران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا، 5 فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا اور اس عہد کی تجدید ھے کے ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور مالی مدد جاری رکھیں گے.8 لاکھ انڈین قابض فوج نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے. اب تک ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے لیکن اس ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کم نہ کر سکے. کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں. کشمیر کی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا.وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ھو کر پاکستان کا حصہ بنے گا.