WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH


Download

 

محکمہ صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور ویمن یونیورسٹی باغ کے درمیان سٹوڈنٹس کی کلینیکل ٹریننگ کے لیئے ایک ایم او یو سائن کیا گیا   2023/07/27

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے لئیے انتہائی اہمیت کی حامل ایک پروقار تقریب کا انعقاد محکمہ صحت عامہ سکریٹریٹ مظفرآباد میں کیا گیا. جس میں محکمہ صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور ویمن یونیورسٹی باغ کے درمیان سٹوڈنٹس کی کلینیکل ٹریننگ کے لیئے ایک ایم او یو سائن کیا گیا ،حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر اور ویمن یونیورسٹی باغ کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے ایم او یو پر سائن کیے. ویمن یونیورسٹی آزاد کشمیر کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی ھے جسکے ساتھ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے محکمہ صحت عامہ نے اس لیول پر اسطرح کا ایم او یو سائن کیا. فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ میں ان چار ٹیکنالوجیز ( Diagnostic Radiology and imaging technology, emergency medical Technology, Clinical lab technology and Surgical and Operation) theatre sciences) میں ٹریننگ حاصل کریں گی. جس کی بدولت نہ صرف طالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ افرادی قوت میں اضافے کے ساتھ بالخصوص ہسپتال میں چیک اپ کے لئیے آنے والی خواتین کے لئیے بڑی سہولت ہو گی . طالبات کی تدریس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کا یہ عمل معاشرے میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا . تقریب میں سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید ، اسپیشل سیکرٹری صحت عامہ عبدالستار خان، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر آفتاب اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر طاہرہ بتول اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی.تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید نے سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر کو ویمن یونیورسٹی باغ کی طرف سے شیلڈ پیش کی.وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید نے اس طرح کا معاہدے کرنے میں اس تعاون پر حکومت آزاد کشمیر، سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر، اسپیشل سیکرٹری صحت عامہ عبدالستار خان، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر آفتاب، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ ڈاکٹر راجہ آفتاب اور لاء ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا.