WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے ہیومن رائٹس اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ مشعال حسین ملک،وزیر حکومت بیگم امتیاز نسیم اور سیپم کی ٹیم کا ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا دورہ   2024/01/04

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے ہیومن رائٹس اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ مشعال حسین ملک،وزیر حکومت بیگم امتیاز نسیم اور SAPMکی ٹیم نے ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید،ڈینز،پرنسپل آفیسران اور طالبات نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشعال حسین ملک نے کہاکہ مجھے باغ آ کہ بہت خوشی محسو س ہو رہی ہے کیونکہ یسین ملک کی بہت سے یادیں یہاں سے وابستہ ہیں جو وہ مجھ سے ذکر کیا کرتے تھے جب وہ زلزلے کے دوران یہاں آئے۔ ویمن ایمپاورمنٹ کی معاون خصوصی ہونے کے ناطے میں اپنی کشمیری بہنوں کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے لیے اپنا بھر پور رول ادا کروں گی۔ ویمن یونیورسٹی باغ میں بہت پوٹینشل ہے اور طالبات نے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے۔ مجھے یہ سن کہ بہت خوشی ہوئی کہ ویمن یونیورسٹی باغ کے لیے آئی ٹی پارک کی منظوری ہو چکی ہے جس کی بدولت طالبات کو ان کی دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ آزاد کشمیر تحریک آزاد ی کا بیس کیمپ ہے اور ہم نے مل کر مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام اور یسین ملک کو بھارتی فوج کے ظلم و ستم سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ یسین ملک کو کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے اور ان کا حق مانگنے پر سزا دی گئی۔ہندوستان کے مضموم مقاصد اور مکروچہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لیے کشمیر Consultativeکمیٹی بنائی گئی جس میں کشمیریوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے گی اور یہ کمیٹی آنے والی گورنمنٹ کو مسلہ کشمیر کے حوالے سے ایک مربوط پلان دے گی۔
وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال حسین ملک،وزیر حکومت بیگم امتیاز نسیم اور SAPMکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ آپ کی زندگی کتنی مشکل ہے اور آپ کسی قرب سے گزر رہی ہیں لیکن اس کے باوجودآپ ایک نیشنل کاز کے لیے کوشاں ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو صبر و استقامت عطا کرے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارے کشمیر ی بھائی اور یسین ملک بھی آزاد ی کی فضا میں سانس لیں گے۔ کشمیر کی بیٹی کا معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے آپ نے اس عہدے کے ساتھ انصاف کیا اور خواتین کی پائیدار ترقی اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔ آزاد جمو ں وکشمیر کی جامعات اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ 2020میں جو گرانٹ دی جا رہی تھی وہ اسی پرمنجمد ہے کیونکہ 18وین ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو چلے گئے ہیں لیکن آزاد کشمیر ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کی جامعات بالخصوص ویمن یونیورسٹی باغ سنگل جینڈر ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے جس کی طرف ارباب اختیار کو توجہ دینی چاہیے۔ اور میں اُمید کرتا ہوں آپ اس مسئلے کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید نے مشعال حسین ملک و شیلڈ پیش کی۔