WOMEN UNIVERSITY OF AZAD JAMMU & KASHMIR BAGH

 

پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کا ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے وائس چانسلر کا چارج ملنے کے بعد تشریف آوری پر ڈینز، پرنسپل آفیسران اور دیگر آفیسران نے استقبال کیا.   2025/06/10

روفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کا ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے وائس چانسلر کا چارج ملنے کے بعد تشریف آوری پر ڈینز، پرنسپل آفیسران اور دیگر آفیسران نے استقبال کیا. انھیں پھول پیش کیے گے اور ان کے لیئے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا. سینٹ کے 22ویں اجلاس کے فیصلے اور ویمن یونیورسٹی ایکٹ 2014 کی دفعہ 11(7) کے تحت عبوری بنیادوں پر انھیں وائس چانسلر کے فرائض سونپے گئے ہیں وہ ڈائریکٹر حویلی کیمپس یونیورسٹی آف پونچھ کے فرائض بھی سر انجام دیں گے ۔پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد ایک ہمہ جہت ماہرِ تعلیم ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ نیوکاسل یونیورسٹی برطانیہ سے مکمل کی جبکہ ابتدائی تعلیم زرعی یونیورسٹی پشاور سے حاصل کی۔
انہوں نے جامعہ آزاد جموں و کشمیر اور جامعہ پونچھ میں تقریباً 30 سال تدریسی خدمات انجام دیں اور لیکچرر سے پروفیسر، ڈین، رجسٹرار، بانی ڈائریکٹر برائے ریسرچ اینڈ پلاننگ اور حتیٰ کہ عبوری وائس چانسلر تک کے مختلف کلیدی مناصب پر کام کیا۔ان کی زیر نگرانی کئی اہم تعلیمی منصوبے مکمل ہوئے جن میں 135 ملین ڈالر مالیت کے کنگ عبداللہ یونیورسٹی کیمپس سمیت کئی مالیاتی و انتظامی اصلاحات شامل ہیں۔انہوں نے مالی خود کفالت کے لیے اینڈوومنٹ فنڈ، پنشن فنڈ، انویسٹمنٹ کمیٹی اور درجنوں تحقیقی و ترقیاتی منصوبے متعارف کروائے جو قومی سطح پر سراہے گئے۔انہیں اوورسیز ریسرچ اسکالرشپ، رائل اینٹومولوجیکل سوسائٹی لندن کی فیلوشپ، HEC پوسٹ ڈاک ایوارڈ، خوشحال خان خٹک اسکالرشپ اور دیگر اعزازات سے نوازا جا چکا ہے.ان کی تعیناتی کو علمی حلقوں میں خوش آئند اور باصلاحیت قیادت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

}